وفاقی حکومت کا نوجوانوں کیلئے قرض کی حد اڑھائی کروڑ کرنےکا اعلان


 وفاقی حکومت نے نوجوانوں کیلئے قرض کی حد اڑھائی کروڑ کرنےکا اعلان کردیا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ پہلے نوجوانوں کو قرض دینے کی حد50 لاکھ تھی، نوجوانوں کو فراہم کیے گئے قرض پر شرح سود کم کرکے نصف کردی ہے، مزید 7500 نوجوانوں کو قرضے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے معاون خصوصی عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کا محورعام آدمی ہے۔

 کفایت شعاری پالیسی کے تحت حکومتی اخراجات میں کمی کی ہے۔ کورونا کے دوران شفاف انداز میں ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں بہت ساری چیزیں بہتر ہوئی ہیں، جس سے حکومت کو حوصلہ ملا ہے۔ موڈیز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔ بلوم برگ سمیت عالمی ادارے معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔

پہلے نوجوانوں کو قرض دینے کی حد50 لاکھ تھی، نوجوانوں کو فراہم کیے گئے قرض پر شرح سود کم کرکے نصف کردی، مزید 7500 نوجوانوں کو قرضے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ


Comments