اداکارہ صبا قمر کی وجہ سے میری شادی رُک گئی۔
نوجوان محمد مرتضیٰ جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ میری نکاح کی تاریخ طے ہو چکی تھی۔ سنت کے مطابق صبح فجر کے وقت وزیرخان مسجد میں میرا نکاح ہونا تھا۔
لیکن اسی روز صباء قمر نے ایک مسجد کے محراب میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وزیرخان مسجد کی انتظامیہ نے ہمارے نکاح کی جو اجازت دے رکھی تھی، وہ منسوخ کر دی۔
صباء قمر نے مسجد میں ویڈیو بنائی لیکن حکومتی عمال نے مسجد میں نکاح پر بھی پابندی عائد کر دی۔

Comments
Post a Comment